پاکستان
20 نومبر ، 2014

سیالکوٹ:ورکنگ باؤنڈری کے قریب پُراسرارگیس کا اخراج،15بچے بیہوش

سیالکوٹ:ورکنگ باؤنڈری کے قریب پُراسرارگیس کا اخراج،15بچے بیہوش

سیالکوٹ.......ورکنگ باؤنڈری کے قریب بھارتی سائٹ پر کسی مخصوص شے کو آگ لگانے سے پُراسرارگیس کا اخراج ہوا۔ گیس کی زد میں آکر15بچے بیہوش ہوگئے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاکے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں باگڑی میں پُراسرار گیس کا اخراج ہوا۔ گیس کے اخراج سے 15 بچے بیہوش ہوگئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاکے مطابق ورکنگ باؤنڈری کےقریب بھارتی سائٹ پر کسی مخصوص شےکو آگ لگائی گئی جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا۔ امدادی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :