20 نومبر ، 2014
ملتان .....پولیس کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے لئے ملتان میں آج چوتھے روز بھی امیدواروں میں دوڑ کے مقابلے جاری ہیں ۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج چوتھے روز بھی 680 امیدوار میدان میں ہیں جو ایک میل کا فاصلہ ٹریک پر دو راونڈ لگا کر 5 منٹ میں طے کریں گے ۔ ملتان پولیس کے لئے 2 سو 50 نئے کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے لئے 54 سو سے زائد مرد و خواتین امیدوار جسمانی فٹنس کے ٹیسٹ میں حصئہ لے رہے ہیں ۔ 17 نومبر سے شروع ہونے والی ریس کا مقابلہ 24 نومبر تک جاری رہے گا ۔