پاکستان
20 نومبر ، 2014

بہاولنگر: وائلڈ لائف پارک سے کالے ہرن چوری،FIRدرج

بہاولنگر: وائلڈ لائف پارک سے کالے ہرن چوری،FIRدرج

بہاولنگر.......بہاولنگرمیں وائلڈ لائف پارک سے تین قیمتی کالے ہرن چوری کرلئے گئے،پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے،بہاولنگر میں منچن آبادروڈ پرمحکمہ جنگلا ت کی طرف سے 20ایکڑ اراضی پروائلڈ لائف پارک قائم ہے ،حکام کے مطابق گذشتہ رات اس پارک سے تین قیمتی مادہ ہرن چوری کرلئے گئے ہیں،،صبح چوری کا علم ہونے پر فوری طورپر پولیس کو طلب کیاگیا اورنامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آردرج کرادی گئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :