20 نومبر ، 2014
لاہور.....مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءا للہ کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کو قانوناً حق حاصل ہے کہ انہیں وارنٹ کے باوجود گرفتار نہ کیا جائے، عمران خان کو نظر بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی نا ہی کوئی سازش ۔ یہ واقعہ منہاج القرآن کے وررز اور موقع پرموجود پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ابھی نوٹس موصول نہیں ہوئے مدعی اور ملزمان کو جے آئی ٹی میں طلب کیا جائے گا۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ایف آئی آر میں شامل تمام افراد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر طاہر القادری کو جے آئی ٹی پر کوئی اعتراض ہے تو وہ عدالت میں جائیں اور اس کی فارمیشن کو مزید بہتر بنوائیں۔