پاکستان
20 نومبر ، 2014

پاکستان اور ظالم طبقے کا نظام ایک ساتھ نہیں چل سکتے،سراج الحق

پاکستان اور ظالم طبقے کا نظام ایک ساتھ نہیں چل سکتے،سراج الحق

لاہور ......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اوریہ ظالم طبقہ ایک ساتھ مزید نہیں چل سکتا، سیاسی برہمن اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔جماعت اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریوں کیلئے مینار پاکستان کے دورے پرمیڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کو دولخت کرنے والے ظالم طبقے نے عوام اور اداروں کو یرغمال بنارکھا ہے،یہ لوگ قومی دولت پر علاج کیلئے لندن جاتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ 65سال میں ایک دن بھی وہ نظام قائم نہیں ہوا جس کیلئے پاکستان بنا،ظالم طبقے نے پاکستانی معیشت کو بھی یرغمال بنارکھا ہے۔

مزید خبریں :