پاکستان
20 نومبر ، 2014

امریکا : ریٹائرڈ پاکستانی فوجی کی لاش ورثا کے حوالے

واشنگٹن...... امریکا میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ آفتاب ایم رب کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ، حادثہ جہاز میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا ، امریکی ریاست لیوزیانہ میں گزشتہ ہفتے پریکٹس فلائیٹ کے دوران لاپتہ ہونے والے لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ آفتاب ایم رب کی لاش لیک فرنٹ ایئر پورٹ کے قریب سے ملی۔ اہلخانہ کے مطابق آفتاب ایم رب کا جہاز فنی خرابی کے باعث گر ا، ان کی تدفین امریکا میں ہی کی جائے گی۔ آفتاب ایم رب کا تعلق پاکستان کی آرمی ایوی ایشن سے تھا ۔

مزید خبریں :