پاکستان
20 نومبر ، 2014

سندھ کے لوگوں کو متبادل قیادت دینے کا وقت آگیا،عمران خان

اسلام آباد......عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی شامل ہوں گی، عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی قیام گاہ پر سندھی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، حکومت کے ساتھ بھی یہی طے ہوا تھا۔کالا باغ ڈیم سندھ کی رضا مندی کے بغیر نہیں بننا چاہیئے، سندھ کے حالات بلوچستان سے بھی بد تر ہیں، نئے صوبے لسانی بنیادوں پر نہیں بننے چاہیں۔ بعد میں دھرنے کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر اس لیے کم ہوتی ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ڈالر کما کر پاکستان بھیجتے ہیں ، نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ یہ ڈالر حوالے کے ذریعے واپس بیرون ممالک بھیج دیتے ہیں۔ بھٹو کا نام لے کر ارب پتی بننے والے ظالم ہیں،پیپلز پارٹی چھٹی بار صوبے پر حکومت کررہی ہے، وقت آگیا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو متبادل قیادت دی جائے۔

مزید خبریں :