پاکستان
20 نومبر ، 2014

مظفر آباد: بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

مظفر آباد.........بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے مظفر آباد کے قریب پانڈو سیکٹر میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مظفر آباد کے قریب ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج نے آج شام بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور اور منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :