پاکستان
20 نومبر ، 2014

عمران خان کی شاہانہ زندگی کے لیے پیسہ کہاں سے آرہا ہے، پرویز رشید

عمران خان کی شاہانہ زندگی کے لیے پیسہ کہاں سے آرہا ہے، پرویز رشید

اسلام آباد.........وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان خود ارب پتی ہیں لیکن کیسے بنے؟ یہ بات کسی کو سمجھ نہیں آئی، عمران خان کے شاہانہ طرز زندگی اور خرچوں نے عوام کو بھی اب سوچنے پر مجبور کردیا ہے، کہ ان کا تو کوئی کاروبار اور زرعی آمدن بھی نہیں، پھر پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ارب پتی تو خان صاحب خود ہیں، آپ کی شاہانہ خرچوں نے عوام کو سوچنے پرمجبور کردیا ہے کہ آپ ارب پتی کیسے بن گئے، آپ کا کوئی کاروبار ہے نہ کوئی زرعی آمدن۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دوسروں پر الزامات لگاتے ہوئے یہ ضرور سمجھنا چاہئے کہ ان کے اپنے لوگ پارٹی کے فنڈز میں خور دبرد پر ان کے خلاف مقدمے کررہے ہیں۔

مزید خبریں :