پاکستان
21 نومبر ، 2014

پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریاں، حکومت سے جواب طلب

پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریاں، حکومت سے جواب طلب

لاہور .......لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف کیس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار گوہر نواز سندھو نےموقف اختیار کیا کہ حکومت 30نومبر کاپرامن احتجاج سبوتاژ کرنے کےلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کوگرفتار کررہی ہے۔ عدالت حکومت کو کارکنوں کی گرفتاری سے روکنے کاحکم دے۔ ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :