پاکستان
21 نومبر ، 2014

مینار پاکستان پر آج سے جماعت اسلامی کا اجتماع عام ،تیاریاں جاری

مینار پاکستان پر آج سے جماعت اسلامی کا اجتماع عام ،تیاریاں جاری

لاہور......مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں آج جماعت اسلامی کااجتماع ہورہاہے وہاں کارکنوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔لاہورمیں مینار پاکستان گراؤنڈ پرجماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع عام شروع ہوگیاہے ، اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں کا سلسلہ رات گئے بھی جاری رہا ۔مینار پاکستان کے سبزہ زار پر جماعت اسلامی کا اجتماع آج شروع ہوگیا۔ اخوان المسلمون کے سربراہ بادشاہی مسجد میں جمعے کا خطبہ دیں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق شام چار بجے افتتاحی خطاب میں عوامی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔ اجتماع کےلیے 20 فٹ اونچا 80 فٹ لمبا اور 32 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا جبکہ پنڈال میں پچاس ہزار کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ اجتماع میں شرکت کےلیے ملک بھر سے خواتین اور مردوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اجتماع میں پچیس ملکوں سے 120 مندوبین شرکت کریں ،اقلیتی رہنماؤں کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔ تین روز ہ اجتماع کے دس سیشن ہوں گے۔ پولیس کے علاوہ جماعت اسلامی کے اپنے لوگ بھی سیکورٹی کے امور انجام دے رہے ہیں ۔ 22 نومبر کو سراج الحق اختتامی خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :