21 نومبر ، 2014
پشاور.......پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے خلاف وکلاء نے مکمل بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے خلاف وکلاء نے ہڑتال کی اور اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جنرل سیکرٹری پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایاز خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کی طرف سے ایدیشنل ججوں کی تقرری کا فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے اور جسکے احتجاج میں پشاور ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں وکلاء ہر جمعہ کو عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے۔