پاکستان
11 جنوری ، 2012

ہم خیال گروپ کا غیر جانبدرانہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد… مسلم لیگ ہم خیال نے موجودہ حکومت سے مستعفی ہوکر آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں غیرجانبدرانہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ مسلم لیگ ہم خیال کی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اسکے بعد میڈیا کو بریفنگ میں حامدناصرچٹھہ نے کہاکہ حکومت جس طرح قومی اداروں کو رسوا کررہی ہے وہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں غیرجانبدارانہ اور آزادانہ الیکشن کرائے، غیرجانبدار سیٹ اپ اور آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا جائے، حامدناصرچٹھہ نے کہاکہ صدر اور وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد لائی گئی تو ہم اسکی حمایت نہیں کریں گے، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد تحریک آئی تو اس پر غور کریں گے، انہوں نے کہاکہ صدر زرداری کی موجودگی میں آزاد الیکشن نہیں ہوسکتے،وہ استعفیٰ دے کر قائم مقام صدر کی نگرانی میں الیکشن کرائیں۔

مزید خبریں :