23 نومبر ، 2014
لاہور .....پاک آرمی کے تحت متاثرین تھر کی امدادکیلئے لاہور میں 7ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔لاہور گیریژن سےپہلےہی 68ٹن امدادی سامان تھر کےمتاثرین کیلئےبھجوایا جا چکا ہے۔آئی ایس پی آرکےترجمان کےمطابق امدادی کیمپ فورٹریس اسٹیڈیم،ایوب اسٹیڈیم،قذافی اسٹیڈیم،والٹن،ڈی ایچ اےاورشیخوپورہ میں قائم کئے گئےہیں۔ترجمان نےمزید بتایاکہ پاک آرمی پہلےہی تھرکےمتاثرہ علاقوں میں30امدادی اور میڈیکل کیمپ قائم کر چکی ہے،ان کیمپوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کو طبی امداد مہیا کی جا چکی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ امدادی کیمپوں میں جمع ہونےوالی رقوم،اشیائےخورونوش ،کپڑے،دیگر سامان اور ادویات تھر متاثرین کو بھجوائی جائیں گی۔