پاکستان
23 نومبر ، 2014

گجرانوالہ: جلسے میں شرکاکی آمد جاری،عمران خان بھی پہنچ گئے

 گجرانوالہ: جلسے میں شرکاکی آمد جاری،عمران خان بھی پہنچ گئے

گجرانوالہ.....تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں رنگ جمانے کیلئے تیار ،جلسہ گاہ میں شرکاکی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔عمران خان بھی گجرانوالہ پہنچ گئے ہیں ، جلسہ گاہ میں شریک خواتین کافی پرجوش ہیں۔ایک طرف پی ٹی آئی آج اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہےتو دوسری طرف گجرانوالہ کے کے کچھ شہریوں نے عمران خان کے استقبال کیلئے انڈے اور ٹماٹر اکھٹے کرلئے ہیں ،جن پر رو عمران رو کے نعرے درج ہیں۔نوشہرہ روڈ پرواقع ایک مکان میں کچھ افرادکی جانب سے عمران خان کی گوجرانوالہ آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں انڈے اورٹماٹر بھی جمع کئے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج گوجرانوالہ شہر آرہےہیں اس لئے ان کا خاص استقبال کیاجائیگا۔لیکن پولیس نے کچھ ہونے سے پہلے ہی 4افراد کو حراست میں لے لیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا ۔

مزید خبریں :