پاکستان
23 نومبر ، 2014

30نومبر :ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے نیا آرڈیننس نہیں لارہے، حکومت

30نومبر :ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے نیا آرڈیننس نہیں لارہے، حکومت

اسلام آباد ......ترجمان حکومت کے مطابق 30 نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر ریڈ زون کی سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی آرڈیننس نہیں لا رہے۔اسلام آباد میں ترجمان حکومت کی جانب سے جاری کرہ بیان میں کہا گیا ہےکہ 30 نومبر کو ریڈ زون کے حوالے سےکوئی آرڈیننس نہیں لا یا جا رہا،اس طرح کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔موجودہ قانونی فریم ورک وفاقی دارالحکومت کے تمام حصوں کے مناسب سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مکمل طور پر کافی ہے۔جس کے باعث کسی بھی نئی قانون سازی لانے کا کوئی سوال نہیں ہے ،کسی سیاسی جماعت کو سرگرمیوں کے لئے اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی۔

مزید خبریں :