23 نومبر ، 2014
پشاور......اے این پی کے صدر اسفندیار ولی نے کہا ہےکالاباغ ڈیم بنانے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر آ جائیں گے،کالاباغ ڈیم اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، اگر پرویزالٰہی اُن کے پیر پڑیں گے تو کیا وہ اپنے بچوں کو ڈوبنے دیں گے،چارسدہ میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے اسفندر یار ولی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے ذریعے اپنے بچوں کو غرق نہیں ہونے دیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ جن پختونوں نے عمران خان کو ووٹ دیا عمران خان نے کبھی اُن سے نہیں پوچھا کہ کیا اُن کو کالا باغ ڈیم منظور ہے یا نہیں۔