پاکستان
23 نومبر ، 2014

نواز ،مودی ملاقات خارج از امکان نہیں،بھارتی دفتر خارجہ

نواز ،مودی ملاقات خارج از امکان نہیں،بھارتی دفتر خارجہ

نئی دہلی......بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سارک اجلاس کے دوران نریندر مودی کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات خارج از امکان نہیں، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی ملاقات کے لیے نہیں کہا تاہم کٹھمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس میں دونوں سربراہان دو دن تک ساتھ ہوں گے اس لیے ملاقات کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا، بھارت پاکستان سے پُرامن اور مفاہمت پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔

مزید خبریں :