23 نومبر ، 2014
اسلام آباد......تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کو نہ دھمکی دی ہے اور نہ کبھی ان کے خلاف غیرشائستہ زبان استعمال کی ہے،شیریں مزاری نےکہا ہے کہ اکبربابر اگرچہ پارٹی سے لاتعلق ہیں تاہم ان کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ ان کے الزامات پر پارٹی فنڈز کا خصوصی آڈٹ کیا گیا ہے۔ پارٹی فنڈز کی آڈٹ رپورٹ ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اکبر بابر کو نہ دھمکی دی ہے اور نہ کبھی ان کے خلاف غیرشائستہ زبان استعمال کی ہے۔ اکبر بابر کو چند سال قبل ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔