پاکستان
24 نومبر ، 2014

کراچی:کریم آباد کے فیصل بازار کی ایک دکان میں آتشزدگی

کراچی:کریم آباد کے فیصل بازار کی ایک دکان میں آتشزدگی

کراچی ......کراچی میںکریم آباد کے علاقے میں قائم فیصل بازارکی دکان میں آگ لگ گئی ، جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھادیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کریم آباد کے علاقے میں قائم فیصل بازارکی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پر فوری طور پر ایک فائر ٹینڈر روانہ کیا گیا ۔ ریسکیو ورکرز نے کارروائی کر کے دوکان میں لگنے والی آگ کو بجھادیا۔ آگ لگنے کے باعث دوکان میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تا ہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

مزید خبریں :