پاکستان
24 نومبر ، 2014

ننکانہ صاحب کے جلسے میں اشتعال انگیزتقریر پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ

ننکانہ صاحب کے جلسے میں اشتعال انگیزتقریر پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ

ننکانہ صاحب.......ننکانہ صاحب کی مقامی عدالت نےعوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف پی ٹی آئی کےجلسے میں اشتعال انگیزتقریرکرنےاور عوام کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع ننکانہ صاحب کےصدر امتیاز احمد کاہلوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کےخلاف مقدمے کیلئےسیشن جج کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیاتھاکہ شیخ رشید احمد نے12نومبرکےپی ٹی آئی کےجلسےمیں تقریرکرتےہوئےعوام کو بغاوت پر اکسایااورانہیں اشتعال دلایاکہ حکومت کا تختہ اُلٹنےکے لئےمرو یا مر جاؤ ۔سیشن جج رانا نثارنےدلائل سننے کے بعدمقامی پولیس کو حکم دیا کہ شیخ رشیداحمد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید خبریں :