24 نومبر ، 2014
لاہور..... عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں نے ہر قسم کے تشدد اور انتہا پسندی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا عمل صرف الیکشن اور ووٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے ،لاہور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی اسلامی تحریکوں کا اجلاس ہوا ، اجلاس کےبعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جس میں کہا گیا کہ عالم اسلام میں تبدیلی کا عمل انتخابات اور ووٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے، مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی ادارے فلسطین ، مصر ،شام اوربنگلہ دیش میں جاری مظالم بند کرائیں، اعلامیے میں جہالت اورغربت کے خلاف جنگ، اور پاکستان کو دنیا کےلیے رول ماڈل بنانے کے عزم کا اظہا رکیا گیا ، پاکستانی حدود میں ڈرون حملے بندکرنے کا مطالبہ کیا گیا ،داعش کے بارے میں سوال پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ پرامن اور جمہوری انداز میں اسلامی انقلاب کی منزل حاصل کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کے لیے معاشرے کو منظم کرنے اور اسلامی نظام لانے کا عزم رکھتے ہیں۔