پاکستان
24 نومبر ، 2014

کیبن کریو کی شیڈولنگ رکنے سے پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ

کیبن کریو کی شیڈولنگ رکنے سے پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی ......پی آئی اے کے سی بی اے یونین نے پروازوں پر فضائی میزبانوں کی ڈیوٹی لگانے کا عمل روک دیا ہے۔کیبن کریو کی شیڈولنگ رکنے سے کل آپریٹ ہونے والی پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایرلائن ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے فضائی میزبانوں کو فارن کرنسی الاونس نہیں ملا،جس کے باعث احتجاجا ملک بھر میں کیبن کریو کی شیڈولنگ بند کرادی ہے، ذرائع نے بتایا کہ اگر کیبن کریو کی شیڈولنگ نہیں ہوئی تو کل سے پروازوں پر فضائی میزبانوں کی تعیناتی نہیں ہوسکے گی، بین الااقوامی قوانین کے مطابق کیبن کریو کے بغیر پرواز نہیں اڑ سکتی، سی بی اے یونین کی جانب سے پروازوں پر فضائی میزبانوں کی ڈیوٹی لگانے کا عمل رکنے سے پروازوں کے شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :