پاکستان
24 نومبر ، 2014

پیپلز پارٹی نے زیورات ،بے نظیر یا زرداری کی ملکیت ہونے کی تردید کردی

پیپلز پارٹی نے  زیورات ،بے نظیر یا زرداری کی ملکیت ہونے کی تردید کردی

اسلام آباد...... پیپلز پارٹی نے سوئٹزرلینڈ میںبے نظیر بھٹو یا آصف زرداری کی زیرملکیت جیولری کی سختی سے تردید کی ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ زیورات کا ایسا کوئی سیٹ بے نظیر بھٹو کی ملکیت نہیں رہا ۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے جاری بیان میں ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ سوئس ٹریبونل کی جانب سے ایس جی ایس کیس میں ضبط کیا گیا زیورات کا سیٹ بے نظیر بھٹو یا ان کے قانونی ورثا کی ملکیت ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ زیورات شہید بےنظیر بھٹو کی کبھی ملکیت نہیں رہے، بے نظیر بھٹو نے 2005 میں ذاتی طور پر سوئس تحقیقاتی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر جیولری کی خریداری اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو رد کیا تھا۔

مزید خبریں :