24 نومبر ، 2014
پشاور......خیبرپختونخوا میں حکومت نے چارسدہ کے علاقہ خواجہ وس میں پولیورضاکارکونشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے پولیس اورکاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اہم حکومتی اجلاس میں پولیوٹیموں پرحملوں کوپاکستان کے خلاف سازش قراردیا گیا۔ کمیٹی بنانے کا فیصلہ خیبرپختونخوا کےسیکرٹری داخلہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں تحصیل شبقدرمیں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پولیورضاکارساجد کونشانہ بنانےکا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورتحقیقات کے لئے پولیس اورکاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پرمشتمل کمیٹی بنائی گئی اس موقع پرتمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسران اورسپیشل برانچ کونئی ہدایات بھی جاری کی گئیں اس موقع پراس عزم کا بھی اظہارکیا گیا کہ ان حملوں سے پولیو کے خلاف مہموں پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔اجلاس میں پولیوورکروں پرحملے کوپاکستان کے خلاف سازش قراردیاگیا۔