24 اپریل ، 2012
روسیو، ڈومینیکا… تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر212 رنز بنالیے ۔ میتھیو ویڈ 22 اور مچل اسٹارک 24 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور صرف ایک رنز پر کووان پویلین واپس لوٹ گئے۔ وارنر اور واٹسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 83 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالا دیا، واٹسن 41 اور وارنر50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پونٹنگ نے 23 اور کلارک نے 24 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شلنگ فورڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔