پاکستان
24 اپریل ، 2012

بینظیر قتل :دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی ضرورت نہیں، رحمن ملک

بینظیر قتل :دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی ضرورت نہیں، رحمن ملک

اسلام آباد… وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم نہ دے اور کسی کے پاس مزید شواہد ہیں تو پہلے سے جاری ٹرائل میں آجائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بینظیربھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل پر سماعت کی۔ یہ اپیل سابق وزیراعظم کے پروٹوکول افسر اسلم چودھری نے دائر کررکھی ہے ، اس میں موجودہ اور سابق اہم حکمران شخصیات کے نام ایف آئی آر کے ملزموں میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ عدالت کو بتایاگیاکہ کی اپیل کے فریقین سابق وفاقی وزیر بابراعوان اور وزیرداخلہ رحمان ملک کے وکلاء نہیں آسکے ہیں، اس پر سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی گئی۔رحمان ملک نے جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں موقف اختیارکیاہے کہ قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر کی ضرورت نہیں اور سپریم کورٹ زیر سماعت مقدمہ خارج کردے۔

مزید خبریں :