24 اپریل ، 2012
راولپنڈی… ایفیڈرین کیمیکل کے اسکینڈل میں ملوث دو ادویہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے دونوں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے ۔ ایفیڈرین کیمیکل کی زائد مقدار میں غیرقانونی کوٹہ الاٹمنٹ کرانے کے مقدمہ میں ملوث دونوں کمپنیوں کے ڈائریکٹرز عنصرفاروق اور افتخار بابر نے عبوری ضمانت کرارکھی تھی، اس کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ میں اے این ایف کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس صغیر قادری اور جسٹس روٴف احمد پر مشتمل بنچ نے دونوں ملزموں کی عبوری ضمانت خارج کردی جبکہ اے این ایف کی قانونی حدود کیخلاف دائر درخواست بھی مسترد کردی، ضمانت خارج ہونے پر اے این ایف نے دونوں ڈائریکٹر گرفتار کرلیا۔