24 اپریل ، 2012
حیدرآباد… سندھ ہائی کورٹ سکھر کے بنچ نے وحیدہ شاہ کیس میں الیکش کمیشن کے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 53میں26 اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب روک دیا ہے۔جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس نثار شیخ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم وحیدہ شاہ کی آئینی درخواست پر جاری کیا۔ وحیدہ شاہ کی طرف سے لیکن عملے کی پٹائی کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے اکثریت رائے سے وحیدہ شاہ کو دو سال کے لیئے نااہل قرر دیتے وہئے پی ایس 53 مین الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا۔ آج اس فیصلے کے خلاف وحیدہ شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ انکے وکیل حیدر امام رضوی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں خامیوں کی نشاندہی کی۔ ابتدائی سماعت کے بعد بنچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا اور پی ایس 53 میں 26 مئی کو ہونے والا ضمنی انتخاب روک دیا ہے۔ بنچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر کو 15 مئی کے لیئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔