پاکستان
24 اپریل ، 2012

بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی جمعرات تک ملتوی

بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی جمعرات تک ملتوی

اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں سابق وفاقی وزیر بابراعوان کے خلاف سپریم کورٹ میں آج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی ، جسٹس اعجاز افضل نے کہاہے کہ فرد جرم عائدکرنے کی کارروائی کو روکا نہیں جاسکتا۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو کمرہ عدالت میں بابراعوان اپنے حامی وکلاء کے ساتھ موجود تھے ، بابراعوان نے اپنے وکیل بیرسٹر علی ظفرکے نہ آنے کا عذر پیش کیا اور کہاکہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ کی جائے، مجھے بتایاہی نہیں گیا کہ میرے خلاف اصل میں کیا الزام عائد ہے، بابراعوان نے کہاکہ وہ دن گئے جب ضابطے کی پیروی نہیں کی جاتی تھی، میں تعاون کررہا ہوں، صبح سے اس عدالت میں بیٹھا ہوں، شام تک بیٹھنے کو تیار ہوں، جسٹس اعجاز افضل نے کہاکہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنا ہے، اسے روکا نہیں جاسکتا،عدالت نے بابراعوان کو اپنے وکیل کی جمعرات کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :