24 اپریل ، 2012
لندن… یورپ میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انسانی حقوق کی بین القوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق یورپ میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی نہیں، خاص کر تعلیم اور ملازمت کے دوران ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے جبکہ حکام اور سیاسی جماعتیں ووٹ حاصل کرنے کے لیے اس تعصب کو ختم کرنے کے بجائے ہوا دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان خواتین کو صرف پردہ کرنے جبکہ مردوں کو داڑھی رکھنے کے جرم میں میں تعلیم اور ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ رپورٹ میں بیلجیم ، فرانس، ہالینڈ،اسپین، سوئٹزرلینڈ اور دوسرے یورپی ملکوں کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف دقیانوسی سوچ اور تعصب کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔