پاکستان
24 اپریل ، 2012

سزا ہوئی تب بھی وزیراعظم منصب پر رہیں گے، اعتزاز

 سزا ہوئی تب بھی وزیراعظم منصب پر رہیں گے، اعتزاز

اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں وزیراعظم گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ توہین عدالت پر اگر سزا ہوئی قانون کے مطابق یہ چھ ماہ کی ہوگی۔ ایسا ہونے کی صورت میں وزیراعظم صدر سے سزا معاف کرنے کی درخواست نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف فوجداری مقدمہ ہے، فیصلہ ان کی بریت کا بھی آسکتا ہے۔ وزیراعظم جمعرات کو عدالت میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سزا ہوئی تو بھی وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہیں گے۔ عدالت سزا کے ساتھ نااہل بھی قرار دیتی ہے تو معاملہ اسپیکر کے پاس جائے گا۔ اسپیکر ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائیں گی۔ وزیراعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کو خط لکھا جانا چاہیے۔ مگر چونکہ صدر کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے عدالت کو یہ معاملہ اْس وقت تک موٴخر کردینا چاہیے جب تک آصف زرداری صدارت کے منصب پر فائز ہیں۔

مزید خبریں :