28 نومبر ، 2014
یولا(نائجیریا ( .......شمال مشرقی نائجیریا میں بس اسٹیشن پر دھماکا، 5 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آوروں نے ریاست آدماوا کے مرکزی شہر یولا میں بس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ جس میں 5 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ آدماوا، یوبی اور بورنو ریاستوں میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے مسلسل حملوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔