پاکستان
28 نومبر ، 2014

55 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے الزامات مسترد

 55 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے الزامات مسترد

اسلام آباد........الیکشن کمیشن نے 55 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے عمران خان کے الزامات مسترد کرتےہوئے واضح کیا ہے کہ ووٹرز کی کل تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ تھی ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے 17 کروڑ 22 لاکھ بیلٹ پیپرز درکار تھے جبکہ 17 کروڑ 30 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ الیکشن کمیشن حکام کاکہناہے کہ بیلٹ پیپرز کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے ۔11 مئی 2013 کے انتخابات میں ووٹرز کی کل تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ تھی ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے 17 کروڑ 22 لاکھ بیلٹ پیپرز درکار تھے جبکہ 17 کروڑ 30 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے،چونکہ بیلٹ پیپرز کی ہر کاپی سو صفحات پر مشتمل ہوتی ہے اسی لئے چھاپے گئے بیلٹ پیپرز کی تعداد درکار تعداد سے زیادہ ہوتی ہے۔حکام کے مطابق کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر فراہم کیےگئے استعمال ہونے اور بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کا مکمل ریکارڈ فارم 15 پر موجود ہوتا ہے ۔

مزید خبریں :