پاکستان
28 نومبر ، 2014

لاہور:نجی اسکول کی بس نالے میں گرگئی، 3 بچے ہلاک، 9 زخمی

لاہور:نجی اسکول کی بس نالے میں گرگئی، 3 بچے ہلاک، 9 زخمی

لاہور........ لاہور کے علاقے سوئے آصل میں نجی اسکول کی بس نالے میں گرنے سے 3 بچے ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اسکول پرنسپل کو گرفتار کر لیا جبکہ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرار ہو گئے۔ کاہنہ کے نواحی دیہاتوں بدر پور،سرائچ اور رائیں کے رہائشیوں کے بچے فیروز پور روڈ پر واقع نجی اسکول کی بس میں سوار ہو کر اپنے گھروں کو آ رہے تھے کہ خانو ہارنی کے قریب روہی نالے میں گر پڑی جس پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو نکال کر اسپتالوں میں منتقل کیا ۔ پولیس نے اسکول پرنسل خالد جمیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور بس ڈرائیور شرافت اور کنڈیکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :