پاکستان
28 نومبر ، 2014

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شہباز شریف

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،انڈسٹری کسی صورت بند نہیں ہونے دینگے۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی اور لاہور میں پولیو کے حوالےسے ماحولیاتی نمونے پازیٹیو ہونے کا نوٹس بھی لےلیا۔ لاہورمیں ٹیکسٹائل سمٹ کے مندوبین اور صنعتکاروں کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ۔ شہبازشریف کا کہنا تھاکہ آئندہ سال کے شروع میں ایل این جی بھی ملک میں آجائے گی، چین سے طے پانے والے منصوبوں میں ایک پائی بھی قرضہ شامل نہیں ، 100فیصد چینی سرمایہ کاری ہے ۔ترک سفیر صادق بابر گرگن نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ انکا کہناتھا کہ لاہور اور راولپنڈی سے پولیو نمونے پازیٹیو ملنا تشویشناک ہے ،پولیو کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

مزید خبریں :