28 نومبر ، 2014
اسلام آباد........وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین گلگت بلتستان میں لاگو نہیں ہوتا، یہ بات سب جانتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات سے میرشکیل الرحمان اور دیگرکو گلگت بلتستان کی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے معاملے پر سوال کیا گیا ۔ اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا آئین گلگت بلتستان کی حدود میں لاگو نہیں ہوتا، انہوں نے کہا گرفتاریوں سے متعلق معاملات عدالتوں اور پولیس کے درمیان ہیں ۔