پاکستان
29 نومبر ، 2014

خالد سومروقتل:الطاف حسین کی مولانا فضل الرحمان سے تعزیت

خالد سومروقتل:الطاف حسین کی مولانا فضل الرحمان سے تعزیت

لندن....... ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان سے ڈاکٹر خالدمحمود سومرو کے قتل پر تعزیت کی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ واقعہ سندھ کےحالات خراب کرنے کی سازش ہے، اِس وقت سندھ پرعملاً دہشت گردوں کی حکمرانی ہے۔ حکومت قاتلوں کوگرفتارکرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو مستعفی ہوجائے۔ایم کیوایم سے جاری بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خالد محمود سومروکے سفاکانہ قتل کی شدید میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے واقعہ پر جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن اور جے یوآئی کے تمام رہنماوٴں ،کارکنوں اورعقیدت مندوں سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ اس وقت سندھ پرعملاً دہشت گردوں کی حکمرانی ہے اورصوبے میں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے ، دہشت گردسیاسی ومذہبی رہنماوٴں ، کارکنوں اور شہریوں کو قتل کررہے ہیں اورحکومت تماشہ دیکھ رہی ہے۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ خالدسومروکے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے،اگرحکومت سکت اورصلاحیت نہیں رکھتی تووہ عوام سے معذرت کرتے ہوئے فی الفورمستعفی ہوجائے۔

مزید خبریں :