29 نومبر ، 2014
کراچی.......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم 19 سے 21 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔