29 نومبر ، 2014
سکھر.......کھر میں خالد سومرو کے قتل کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی. رپورٹ کے مطابق4ملزمان سفید رنگ کی گاڑی میں آئے تھے.2 نقاب پوش حملہ آوروں نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق سکھر میں خالد سومرو کے قتل کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے،رپورٹ کےمطابق خالد سومرو پر صبح 6بجکر 25 منٹ پر حملہ ہوا۔ 4ملزمان سفید رنگ کی گاڑی میں آئے تھے اور 2 نقاب پوش حملہ آوروں نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی۔حملہ آوروں کی عمریں 28 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ جائے وقوعہ سے 2 پستول اورایس ایم جی رائفل کے11 خول برآمد ہوئے ہیں رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر آئی جی سندھ کو پیش کی جائے گی۔