29 نومبر ، 2014
لاڑکانہ.......ڈاکٹر خالد محمودسومرو کی نماز جنازہ آج شام 7 بجے لاڑکانہ میں ادا کی جائے گی۔ ۔ڈاکٹر خالد سومرو کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں اور تدفین سومرا فارم ہاؤس کی مسجد کے قریب کی جائے گی ۔ مقتول کی میت نوڈیرو چوک لاڑکانہ کے قریب ان کی رہائش گاہ پر رکھی گئی ہے ۔ جہاں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ اہل علاقہ اور عزیز و اقارب کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔