پاکستان
29 نومبر ، 2014

کراچی:منشیات فروشی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی:منشیات فروشی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان  گرفتار

کراچی ......کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائی کرکے منشیات فروشی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات لوٹی ہوئی رقم،موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ماڑی پور کےعلاقے میںاسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اورملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے بعد2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے،جبکہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی اور سلطان آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، نیو کراچی کے علاقے گبول ٹائون کی حدود میں ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ہلاک ہو نے والے ملزم کے قبضے سے 6 موبائل فون اور لوٹی ہو ئی رقم ملی ہے۔

مزید خبریں :