پاکستان
29 نومبر ، 2014

ملک گیر احتجاج،کارکن کل بڑی شاہراہیں جام کردیں، فضل الرحمن

ملک گیر احتجاج،کارکن کل بڑی شاہراہیں جام کردیں، فضل الرحمن

اسلام آباد ......جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمن نےخالد محمود سومرو کے قتل پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل ملک کی بڑی شاہراہوں کو جام کردیا جائیگا ،کارکن نکل آئیں ، پرامن مظاہرے اور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خالد محمود سومرو کی شہادت کے بعد ہم ایک بے باک رہنما سے محروم ہوگئے ہیں، آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے جے یوآئی(ف)کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس سکھرمیں بلایا جارہا ہے، ہم قانون ہاتھ میں نہیں لے رہے،قاتل ہمارے حوالے کیے جائیں ورنہ ریاست اسکی ذمے داری قبول کرے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہاگر کسی کو جشن منانے کا حق ہےتو ہمیں خون پر احتجاج کا حق ہے،کوئٹہ میں 2 لاکھ افرادتھے لیکن ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا،قاتلوں کی گرفتاری کیلیے بے بس ریاست کو کیا ٹائم فریم دے سکتے ہیں ،ہمیں پرامن ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مصلحت پسندی سے کام لیا جاتا ہے ،تحقیقات کے نام پرمعاملات کو ٹالا جاتا ہے،قاتل دندناتے پھررہے ہیں۔

مزید خبریں :