پاکستان
02 دسمبر ، 2014

بھارت مسئلہ کشمیرکو دہشتگردی سے جوڑ کرتوجہ ہٹانا چاہتا ہے،سرتاج

بھارت مسئلہ کشمیرکو دہشتگردی سے جوڑ کرتوجہ ہٹانا چاہتا ہے،سرتاج

اسلام آباد......مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےکہاہے کہ بھارت مسئلہ کشمیرکو دہشتگردی سے جوڑ کرعالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، انڈیا کےساتھ بات چیت ’’عزت نفس ‘‘اور’’ اصولوں پر سمجھوتہ کیئے بغیر‘‘ کی جائے گی۔پاک چائنہ سینٹر اسلام آباد میں کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےکہاکہ کشمیری حق خود ارادیت کیلئے سیاسی جدو جہد کر رہے ہیں، دوطرفہ بات چیت سے یہ مسئلہ گزشتہ چالیس سالوں میں حل نہیں ہو سکا، اسی لیے اب اسے بین الاقوامی فورمزپر اجاگر کیا جارہا ہے۔دو طرفہ طریقے سے جب سے مودی صاحب کی حکومت آئی ہے، تو اس مسئلے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، اسی لئے وزیر اعظم نے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجاگر کیا۔مشیرخارجہ کاکہناتھاکہ بات چیت کاعمل بھارت نےمنقطع کیاہے، دوبارہ بھی وہ ہی شروع کرےگا۔ فوری طور پر تو کوئی بریک تھرو نظر نہیں آرہا، لیکن اگر کوئی بات چیت ہوئی تو اعتماد سازی کے اقدامات پر ہوگی، کیونکہ ہم سرحدوں پر تناؤ بھی نہیں چاہتے۔ لندن کانفرنس کے حوالے سے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو کانفرنس میںخصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے،یہ کانفرنس افغانستان کی مالی اور ترقیاتی ضروریات کیلئےمنعقد کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :