04 دسمبر ، 2014
دبئی....... پاکستان اور نیو زی لینڈ کے 2ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے پاکستان کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا ہے، اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کیویز نے سات وکٹوں کے نقصان پر اپنے مقررہ بیس اوورز میں 135کا مجموعہ ترتیب دیا۔جس میں کورے اینڈرسن 48 اور لیوک رونچی 33 اور مارٹن گپٹل 32 کے علاوہ دیگر بیٹسمین گرین شرٹس اٹیک کا بھرپور جواب نہ دے سکے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور محمد عرفان نے دو دو جبکہ انورعلی، رضا حسن اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔