پاکستان
25 اپریل ، 2012

لاہور: ہیروئن میں پولیس مال خانے سے غائب ،3افسران کیخلاف مقدمہ

لاہور ... لاہورپولیس نے گزشتہ سال پکڑی جانیوالی 90کلوہیروئن میں خوردبرد کے الزا م میں تھانہ رائیونڈ کے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ان پولیس افسران کیخلاف مقدمہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد درج کیا گیا۔ مبینہ طورپر خوردبرد کی جانیوالی 90کلو ہیروئن دسمبر 2011میں پکڑی گئی تھی اورمال خانے میں اس کی مقدار کم پائی گئٍی تھی۔ ہیروئن خورد برد کے الزام میں متعلقہ ڈی ایس پی جہانگیر ،ایس ایچ او محمود علی اور اے ایس آئی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ تینوں افسران میں سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

مزید خبریں :