25 اپریل ، 2012
اوکاڑہ ... اوکاڑہ کے قصبے اخترآباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی، کم سن بیٹے اورساس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،شہریوں نے ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیااور احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔پولیس کے مطابق اخترآبادکے گاوٴں 34ٹو آر کے رہائشی علی حیدرکی بیوی نائلہ ناراض ہوکر میکے آگئی، نائلہ اپنے سواسال کے بیٹے عمراور والدہ بشیراں بی بی کے ہمراہ بھائی صوبہ کیساتھ موٹرسائیکل پرجارہی تھی کہ علی حیدرنے فائرنگ کردی،جس کی زدمیں آ کرکم سن عمر،نائلہ اوربشیراں بی بی ہلاک ہو گئیں، جبکہ صوبہ نے سڑک پر لیٹ کرجان بچائی، دیہاتیوں نے ملزم کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیااوراحتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈبلاک کردی۔