پاکستان
25 اپریل ، 2012

حیدر آباد سینٹرل جیل پر بنوں طرز کے حملے کاخدشہ

حیدر آباد سینٹرل جیل پر بنوں طرز کے حملے کاخدشہ

حیدر آباد ... حیدر آباد سینٹرل جیل پر بنوں طرز کے حملے کاخدشہ ظاہرکیاگیاہے اور ممکنہ حملے کے پیش نظر کرائسس مینجمنٹ سیل نے ایک خط ہوم ڈپارٹمنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات کو لکھا ہے جس کی کاپی جیو نیوز کو مل گئی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حیدر آباد سینٹرل جیل میں امریکی صحافی ڈینئیل پرل پرحملوں میں ملوث ملزمان قید ہیں اوران ملزمان کو چھڑانے کے لیے جیل پر حملہ کیا جا سکتاہے۔اور جیل کی سیکیورٹی دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے لیے کافی نہیں ہے۔خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حیدرآباد جیل کی فوری طور پر سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ اس سے پہلے دہشت گرد بنوں جیل پر حملہ کرکے اہم دہشت گردوں کو چھڑانے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور ان کی دوبارہ گرفتاری ممکن نہیں ہوسکی ۔

مزید خبریں :