پاکستان
25 اپریل ، 2012

بلوچستان: موسیٰ خیل سے دو افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان: موسیٰ خیل سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ… بلوچستان کے علاقے موسی خیل سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق موسی خیل کے علاقے کھجوری سے لیویز کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ لیویز نے لاشیں شناخت کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لورالائی منتقل کردیں۔مقتولین کی جیب سے برآمد ہونے والی پرچیوں کے مطابق ان کے نام ندیم اور غلام نبی بتائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :