06 دسمبر ، 2014
اسلام آباد.......اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور کے قریب کچی آبادی سے 12 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق چک شہزاد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کچی آبادی میں کارروائی کی اور مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیے ، ملزمان سے 2 رائفلیں،ایک پستول اور 72 راونڈ برآمد کیے گئے۔